اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی ہے، بھارت میں بےوقوف سے وقوف لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ معاملہ پاکستان کی وجہ سے چل رہاہے،مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ سڑکوں پرنکل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چودھری نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے،لاکھوں لوگ گھروں سے نکلتے ہیں کیونکہ وہ خود دکھی ہے،مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں لاکھوں لوگ سڑکوں پرنکل رہے ہیں،کشمیرمیں مظالم سے امن کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے جبکہ کشمیرکے اوپرہم تین جنگیں لڑچکے ہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں ہونے والی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر نہ ڈالے،مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے تو ہمیں بھی محسوس ہوتی ہے،کرتارپور سرحد کھولنے کی تقریب میں بھارتی صحافی آئے،بھارتی صحافیوں سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا اور آپکا تعلق امن کا ہونا چاہیے،لیکن جب کشمیر سے تصاویر آتی ہیں تو افسوس ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے،خطے کا مفاد ہے کہ بھارت پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں،ہم کشمیر کو علاقے نہیں بلکہ عوام کی نظر سے دیکھتے ہیں،امن ہوگا تو سب کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے باعث سارک کا اجلاس متاثر ہورہاہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا،پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی ہے۔