اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے، زرداری

12:25 PM, 30 Nov, 2018

کراچی: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام پر آصف زرداری نے کہا کہ 1973 کے آئین کو بحال کر کے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی۔ شہید بھٹو اور محترمہ شہید کا فلفسہ مشعل راہ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی شدت پسندی کی مزاحمت کریں گے اور استحصالی قوتوں کی شکست تک جدوجہد جاری رہے گی۔ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی۔

مزیدخبریں