اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دی جس کی مالیت ایک ارب 73 کروڑ روپے ہے۔
ای سی سی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے پی پی اے ایف کو امداد جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔
ای سی سی کی منظوری کے بعد بی آئی ایس پی کے 3 لاکھ 20 ہزار کارڈ ہولڈرز کے لیے 82.6 ملین ڈالر جاری کیے جائیں گے۔