پریانکا کی شادی میں بھی موبائل فون پر پابندی

12:01 PM, 30 Nov, 2018

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس اپنی شادی کی تیاریوں میں دپیکا اور رنویر کے نقش قدم پر چلتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ اب انہوں نے دیپ ویر کی طرح اپنی شادی میں بھی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی شادی پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی تاکہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہو جائیں اور اب دیسی گرل پریانکا نے بھی تصاویر لیک ہو جانے کے ڈر سے یہی طریقہ اپنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے دونوں اسٹارز نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق ایک بین الاقوامی میگزین کو تقریباً 33 کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں۔ لہٰذا شادی کی تقریب میں اس بات کا سختی سے خیال رکھا جائے گا کہ کوئی بھی مہمان اپنے موبائل سے تصاویر نہ کھینچ سکے۔

مزیدخبریں