لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لی اور گزشتہ روز سالگرہ منائی۔
تفصیلات کے مطابق مرد مردان یونس خان جنہوں نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ جتوایا نے اپنی 41 ویں سالگرہ منائی جبکہ یونس خان پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
خیال رہے کہ ان کا مکمل نام’محمد یونس خان‘ ہے اور29 نومبر، 1977ءکو صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں پیدا ہو ئے تھے۔ سالگرہ کے موقع پر یونس خان کے مداحوں نے نے ان کو مبارکباد ۔انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تاحیات اعزازی رکن یونس خان کو مبارکباد دی گئی ۔
یونس خان ایک کامیاب کرکٹر رہے ہیں اورپاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے لیے کھیلتے رہے ہیں۔پاکستان نے سنہ 2009ءمیں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تو اس فاتح ٹیم کی قیادت آپ ہی کررہے تھے۔
حنیف محمد اورانضمام الحق کے بعد یونس خان پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری سکور کی ہے۔ وہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔
26 فروری سنہ 2000 میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور آخری میچ1 نومبر2015 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ پہلا ون ڈے سری لنکا کے خلاف فروری سنہ 2000 میں جبکہ آخری 11 نومبر 2015 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔
واضح رہے یونس خان دنیا کے 13 ویں بیٹسمین ھیں جنہوں نے دس ہزار رنز یا اس سے زائد زنز بنائے جب کہ وہ پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے یہ معرکہ سر کیا اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پانچ سنچریاں، 11 ملکوں میں سنچری بنانے کا منفرد ریکارڈ اور ٹیسٹ میچ کھیلنے والی نو کی نو ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔