ایمرجنگ ایشیاکپ،15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان،محمد رضوان کپتان مقرر

11:18 AM, 30 Nov, 2018

لاہور:پاکستان اے کرکٹ ٹیم کا ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے کا اعلان کر دیا گیا جبکہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھ دسمبر سے کولمبو اور کراچی میں شروع ہونے والے ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جونیئرز کے میگا ایونٹ میں پاکستان شریک میزبان ہے۔


کپتان محمد رضوان کو مقرر کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، ذیشان ملک، علی عمران، حسین طلعت، سعد علی، خوشدل شاہ، سعود شکیل،عاشق علی، محمد اصغر، غلام مدثر، ثمین گل، موسیٰ خان، محمد الیاس اور سلمان شفقت شامل ہیں۔

ٹیم انتظامیہ میں کرنل (ر)سید نوشاد علی (ٹیم مینجر) ،اعجاز جونیئر(ہیڈ کوچ)،محمد مسرور(اسسٹنٹ کوچ)،ثاقب فقیر(فیلڈنگ کوچ)،زبیر احمد (اینالسٹ)،صبور احمد(ٹرینر) جبکہ امتیاز احمد فزیو کے فرائض انجام دیں گے۔


ٰخیال رہے کہ افتتاحی میچ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی میدان پر نو دسمبر کو بنگلہ دیش سے مقابلہ ہو گا۔

مزیدخبریں