خاشقجی کا قتل، کینیڈا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندی لگا دی

10:02 AM, 30 Nov, 2018

اوٹاوا: امریکا، فرانس اور جرمنی کے بعد کینیڈا نے بھی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

بیونس آئرس میں جی 20 اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں کے کینیڈا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے اور ان کے کینیڈا میں آنے پر بھی پابندی ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا، سعودی عرب نے قتل میں ملوث 21 افراد کو حراست میں لے کر 5 کو سزائے موت سنا دی ہے۔

مزیدخبریں