فاطمہ ثناءشیخ بالی ووڈ کی دوسری کترینہ کیف قرار

08:44 PM, 30 Nov, 2017

فلم : بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناءکو فلمی شائقین نے اداکارہ کترینہ کیف کے مشابہ قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فاطمہ ثناءشیخ نے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں انہوں نے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔اس تصویر پر جہاں متعدد مداحوں کی جانب سے لائیکس ملے، وہیں کچھ فینز نے تبصرے کیے کہ فاطمہ ثناءبالی وڈ کی دوسری کترینہ کیف ہیں جب کہ کچھ نے لکھا کہ فاطمہ ثناء میں کترینہ کیف کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔اگر فاطمہ ثناءکی تصاویر دیکھی جائیں تو مداحوں کی بات سے اتفاق کیا جاسکتا ہے کہ ان میں کترینہ کی جھلک نظر آتی ہے، خاص طور پر دونوں اداکارائیں مسکراتے ہوئے ایک جیسی دکھتی ہی

واضح رہے کہ اداکارہ فاطمہ ثناءان دنوں اپنی نئی فلم 'ٹھگز آف ہندوستان'کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم میں ان کے ساتھ اہم کراداروں میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن شامل ہیں۔فلم آئندہ برس 7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں