ختم نبوت قانون کو 48گھنٹوں میں اصل شکل میں واپس لایا جائے, مولانا فضل الرحمن 

05:21 PM, 30 Nov, 2017

بنوں: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت قانون کو 48گھنٹوں میں اصل شکل میں واپس لایا جائے، پارلیمنٹ میں جانے کے لیے ختم نبوتؐ کا حلف لینا ہوتا ہے، صوبوں کو اختیارات مل چکے مگر عملی اقدامات نہیں ہوسکے، صوبے کے وسائل کے مالک بھی وہاں کے رہنے والے ہیں، جے یو آئی کا ملکی اور بین الاقوامی سیاست میں اہم کردار ہے۔

جمعرات کو مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے خلاف نقب لگایا گیا تھا، ختم نبوتؐ کو 48گھنٹوں میں اصل شکل میں واپس لایا جائے، مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات ہونے چاہیں، مگران کی غلامی نہیں کرنی چاہیے،پارلیمنٹ میں جانے کے لیے ختم نبوتؐ کا حلف لینا ہوتا ہے،ہم ملک کی ملکیت پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، زندگی کرپشن کرپشن سنتے گزر گئی ہے،لوگوں کو گالیاں دینا ،خون بہانا شرعی تعلیمات میں شامل نہیں،معاشرے کو جنگ میں مبتلا کردینا شریعت نہیں ، کیا عالمی قوتیں انسانی حقوق کا تحفظ کرتی ہیں؟ صوبوں کو اختیارات مل چکے مگر عملی اقدامات نہیں ہوسکے، صوبے کے وسائل کے مالک بھی وہاں کے رہنے والے ہیں، جے یو آئی اور بین الاقوامی سیاست میں اہم کردار ہے۔

مزیدخبریں