اگر مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جائے تو فوری کیا کرنا چاہیے؟ماہرین

03:09 PM, 30 Nov, 2017

نیویارک:ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر مچھلی کا کانٹا حلق میں پھنس جائے تو فوری کیا کرنا چاہیے؟
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ اگر مچھلی کا کانٹا گلے میں پھنس جائےتو فورا پریشان نہیں ہونا چاہیےبلکہ فورا کھانسنا چاہیے۔کھانسی اس طرح کی صورتحال میں جسم کا پہلا حفاظتی حصار ہوتی ہے، اکثر کچھ منٹ تک کھانسنا اتنی ہوا اخراج کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے جو کانٹے کو نکال پھینکتی ہے۔


اس کے علاوہ آپ فورا ایسا کر سکتےہیں کہ گھر میں موجود خشک ڈبل روٹی کو گرم پانی یا دودھ میں معمولی سا ڈبوئیں اور پھر گیند کی شکل بنا کر نگل لیں۔ ایسا ہونے پر مچھلی کے کانٹے کو بھی اپنے ساتھ لے جاسکتی ہے۔


گلے میں پھنسے کانٹے کو نکالنے میں سرکہ بھی بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔کانٹے کو ہلانے کے لیے کچھ قطرے سرکے کو پی کر بھی دیکھ سکتے ہیں، پانی میں سرکے کے قطرے مکس کرکے پینا مچھلی کے پھنسے ہوئے کانٹے کی تکلیف سے نجات دلانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

مزیدخبریں