"پاک بھارت سیریز"
لاہور:بھارت کی وعدہ خلافی پر پی سی بی نے آئی سی سی کو با ضابطہ نوٹس بھجوا دیا ۔
پی سی بی کے مطابق آئی سی سی معاملہ حل کرانے کے لیے تنازع کمیٹی قائم کرے ،بھارت اور پاکستان کا چھ سیریز کا معاہدہ تھا جسے بھارت نے پورا نہ کیا .
ذرائع کے مطابق بھارت نے 2014 اور 2015 میں پاکستان کے ساتھ دو سیریز کھیلنا تھی تاہم اس عرصے کے دوران ایک بھی سیریز نہیں کھیلی جاسکی ۔ جس کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی کی جھگڑے نمٹانے والی کمیٹی "ڈیسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی " میں بھارت سے 70 ملین ہرجانے کا ددعویٰ دائر کیا تھا ۔
ادھر بھارت اس معاہدے سے تاحال انکاری اور معاعدے کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیتاہے ۔ تاہم بھارت نے اب تک پاکستان کے لیگل نوٹس پر آئی سی سی کو کوئی جواب نہیں دیا۔