جنید جمشید کے بیٹے بابر نے اپنے والد کیلئے گانا ریکارڈ کروادیا

01:20 PM, 30 Nov, 2017

کراچی :طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید کے بیٹے بابر نے اپنے والد کیلئے ایک گانا ریکارڈ کروایا ٗجو جنید جمشید کیلئے ان کا ٹریبیوٹ ہے۔میرے بابا‘ نامی یہ گانا سید ذیشان نے ڈائیریکٹ کیا، جبکہ اس کی کمپوزیشن کاشان اڈمانی نے کی ہے ٗبابر نے اس سے قبل کئی نعتیں بھی ریکارڈ کروائیں جن میں ’تیری چوکھٹ پے بن کر ’صبح مدینہ‘ اور’میرا دل بدل دے‘ شامل ہیں۔


خیال رہے کہ 52 سالہ جنید جمشید نے اپنے کیریئر کا آغاز وائٹل سائنز نامی پاپ بینڈ میں مرکزی گلوکار ہونے کی حیثیت سے کیا ٗاس بینڈ کے ذریعے انہیں اپنی زندگی میں بیشمار شہرت ملی۔گلوکاری میں بے انتہا شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کا رجحان اسلامی تعلیمات کی جانب بڑھ گیا۔


آہستہ آہستہ انہوں نے موسیقی کی صنعت کو خیر آباد کہہ دیا۔ان کا شمار پاکستان کے نامور نعت خوان اور بزنس مین کے طور پر بھی کیا جاتا رہا ۔واضح رہے کہ جنید جمشید رمضان کے مہینے میں ٹی وی چینل پر مذہبی پروگرام کی میزبانی بھی کرتے آئے ہیں ٗجنید جمشید کو 2007 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزکے چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں