کیلیفورنیا،کھائی میں پھنسے گھوڑے کو ہیلی کاپٹر سے بچا لیا گیا

12:45 PM, 30 Nov, 2017

واشنگٹن:کیلیفورنیا میں 3سو فٹ گہری کھائی میں پھنسے گھوڑے کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بحفاظت بچا لیا گیا۔کیلیفورنیا میں ریسکیو اہلکاروں نے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں پھنسے گھوڑے کو بحفاظت نکال لیا۔

یہ مناظر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دیکھے گئے جہاں مشکل میں گھرے گھوڑے کو ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے تین سو فٹ گہری کھائی سے نکال کر مرنے سے بچا لیا۔رپورٹ کے مطابق گھوڑے کا مالک گھڑ سواری کا شوق پورا کرنے نکلا تھا کہ اس دوران گہری کھائی پر نظر نہ پڑی اور گھوڑے سمیت گہری کھائی میں جا گرا تاہم خوش قسمت شخص زخمی ہونے سے بچ گیا اور خود چلتا ہوا باہر نکل آیا۔

کھائی میں گرے ہوئے گھوڑے کو رات بھر وہیں چھوڑنا پڑا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے گھوڑے کو کھائی سے نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد لی اور گھوڑے کو بحفاظت کھائی سے باہر نکال لیا۔
#/S

مزیدخبریں