قطری شہزادوں کو پاکستان میں شکار سے روکنے کیلئے درخواست دائر

قطری شہزادوں کو پاکستان میں شکار سے روکنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: قطر اور متحدہ عرب امارات کے شہزادوں اور امرا کو شکار کی اجازت کیوں دی گئی۔ پنجاب حکومت کا شکار کی اجازت کا نوٹی فکیشن چیلنج کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قطر کے امیر کو بہاولنگر اور شہزادے حمد بن جاسم کو بھکر، جھنگ اور لیہ میں علاقہ الاٹ کیا گیا ۔  یہ اجازت نامہ پرندوں اور جانوروں کی حفاظت ایکٹ 1912ء کی خلاف ورزی ہے ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم بار بار بلاوے کے باوجود پاناما کیس میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت شہزادوں کی سیکیورٹی کیلئے اخراجات کی تفصیلات طلب کر کے اجازت نامہ معطل کرے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 روز میں تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں