وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کے پاس سعودی عرب میں ڈرائیور کے اقامے کا انکشاف

11:37 AM, 30 Nov, 2017

ملتان: خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایک اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم کے پاس سعودی عرب میں ڈرائیور کے اقامے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم نے بھی سعودی عرب میں اقامہ بنوا رکھا ہے۔

حافظ عبدالکریم کی ڈیرہ غازی خان میں نجی یونیورسٹی کے 1500 طلبہ بھی ڈگریوں سے محروم ہیں اور 4 سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلبہ کو دی جانے والی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں ۔ طلبہ کو یہ ڈگریاں ایک تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ہاتھ سے دلوائی گئی تھیں۔

ڈائریکٹر نیب ملتان نے گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران حافظ عبدالکریم کی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریوں کے اجرا کی تحقیقات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں