میوزک اور کامیڈی کے شعبوں میں پاکستانی فنکار چھائے ہوئے ہیں، کپل شرما

11:23 AM, 30 Nov, 2017

لاہور: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کی نئی فلم ’’فرنگی‘‘ آج پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ’’فرنگی‘‘ کو پاکستان میں نمائش کے لیے حقوق ’آئی ایم جی سی ‘ گروپ نے حاصل کیے ہیں۔ اپنی فلم کی پاکستان میں ریلیز کے حوالے کپل شرما نے پاکستانی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سے آئیڈیل فنکاروں کا تعلق پاکستان سے ہی ہے۔ ان میں میوزک کی بات کروں یا کامیڈی کی دونوں ہی شعبوں میں پاکستانی فنکار چھائے ہوئے ہیں۔ بہت سے پاکستانی فنکار اور کھلاڑی میرے دوست ہیں اس لیے پاکستان سے ایک گہرا رشتہ ہے۔ جہاں تک بات میرے پروگرام کی مقبولیت کی تھی تو دنیا بھر کے مقابلے میں زبردست قسم کا رسپانس پاکستان سے ملتا تھا۔ جس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے پاکستان اور اس کی عوام کا شکرگزارہوں۔

انھوں نے کہا کہ بطور ہیرو میری نئی فلم ’’فرنگی‘‘ پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس لیے میری اپنے چاہنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ اس فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں ضرور جائیں۔

انھوں نے کہا کہ اپنی فنی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آنے کا موقع نہیں مل پا رہا ہے لیکن امید ہے کہ بہت جلد میں اپنے چاہنے والوں کے درمیان لاہور یا کراچی میں ہونگا کیونکہ میرے بہت سے دوست انہی شہروں میں رہتے ہیں۔ ان سے ملنے اور اپنے چاہنے والوں سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں