لاہوربلیوز اور لاہوروائٹس کے درمیان آج ٹائٹل کی جنگ ہو گی

11:17 AM, 30 Nov, 2017

اسلام آباد: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام کی جانب بڑھنے لگا، ٹائٹل کی جنگ آج لاہور بلیو ز اور لاہور وائٹس کے درمیان ہو گی ۔لاہور وائٹس نے فیصل آباد جبکہ لاہور بلیوز نے فاٹا کو سیمی فائنلز میں ہرایا۔

مختصر فارمیٹ کے ٹورنامنٹ میں لاہوری ٹیموں نے سب کو مات دے دی ۔آج لاہور بلیوز اور لاہور وائٹس آمنے سامنے ہوں گے ۔لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا ۔

وہاب ریاض کی شاندار بولنگ نے لاہور وائٹس کو فائنل تک پہنچا نے میں اہم کردار ادا کیا ۔ دوسری جانب  لاہور بلیوزنے سیلفی اسٹار احمد شہزاد کی سنچری کی مدد سے فاٹا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کُن معرکہ شام 4 بجے ہو گا ۔

مزیدخبریں