بھارت ایونکا ٹرمپ کو مسلمانوں کی تاریخ دکھانے پر مجبور ہو گیا

بھارت ایونکا ٹرمپ کو مسلمانوں کی تاریخ دکھانے پر مجبور ہو گیا

نئی دہلی: بھارتی حکام امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو مسلمان سلاطین کی تعمیر کی گئی تاریخی عمارتیں دکھانے پر مجبور ہوگئے۔ایوانکا ٹرمپ نے بدھ کو حیدرآباد دکن کے اہم تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا ، ایوانکا کو قلعہ گولکنڈا لے جایا گیا۔

یہ بتانے میں گائیڈز کو بہت مشکل ہوئی کہ یہ عظیم الشان قلعہ مسلم قطب شاہی سلاطین نے تعمیر کرایا تھا۔

اسی کے قریب ہفت گنبد نامی تاریخی عمارت ہے جس میں 7مسلم سلاطین کے مقبرے اور تاریخی بھول بھلیاں ہیں۔ایوانکا کو چار مینار بھی لے جایا گیا جو محمد قلی قطب شاہ نے شہر کے وسط میں تعمیر کرایا تھا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ایوانکا کو آگرہ لے جایا گیا تو مجبوراً تاج محل بھی دکھایا جائے گا جو شاہ جہاں نے تعمیر کرایا تھا۔