نرگس فخری کس کے ساتھ رشتہ ا ز دواج میں منسلک ہو رہی ہیں؟حیران کن انکشاف

10:51 AM, 30 Nov, 2017

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل  نر گس فخری نے شادی کا ارادہ کر لیا ہے اور اداکارہ اگلے برس مارچ میں رشتہ ا ز دواج میں منسلک ہو جائیں گی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار ادے چوپڑاسابقہ دو سال سے نرگس فخری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا چاہ رہے تھے لیکن نرگس فخر ی کا تمام تر توجہ کا مرکز ان کا کر ئیر تھا لیکن آخرکار اداکارہ نے ادے کے ساتھ شادی کا اراداہ کر لیا ہے اور تفصیلات کے مطابق ا گلے برس مارچ میں دونوں اداکاروں نے شادی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اداکار آجکل اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔ اور کارڈ بھی بن رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے خبریں منظر عام پر تھیں کہ دونوں اداکاروں نے راہیں جدا کر لیں ہیں لیکن اب دونوں اداکاروں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزیدخبریں