اوگینڈا :کتوں کو شمار وفادار جانوروں میں ہوتا ہےاور کتے عموماََ گھر کی رکھوالی کے لیے کتےرکھے جاتے ہیں لیکن شہد کی مکھیاں سامان کی حفاظت کریں یہ پہلی دفعہ دیکھا اور سنا گیا ہے ۔
ایسا ہی وا قع ماسینڈی ٹاؤن نے ایک چور کے ساتھ پیش آیاجس کو شہد کی مکھیوں نے چوری شدہ مال واپس کرنے پر مجبور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چور نےموسیقی کا آلہ(ووفر) اور ڈی وی ڈیزچرائی تو اس پر شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے چور پرحملہ کر دیا ۔لاکھ کوشش کے باوجود شہد کی مکھیوں نے اس کاپیچھا نہ چھوڑا۔
تاہم چور دیوانوں کی طرح چوری شدہ سامان واپس لے کر آیا تو ایک جادوگرنی کی مدد سے اس کی جسم پر موجود شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کو بھگایا گیا۔