کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی تبدیلی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے آنی چاہیے۔ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ جوڑ توڑ کے ذریعے سیاسی تبدیلی کی ہمیشہ مخالفت کی۔
ان کا مزید کہناتھا کہ سیاسی انجینئرنگ اور مذہبی نسل پرستی تھوپنے کی مخالفت کرتے رہیں گے،پیپلز پارٹی عوام کےاختیارات غصب کرنے کے خلاف مزاحمت کا عہد کرتی ہے۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے اصولوں اور نظریات کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،جمہوریت کے لئے ہماری جدوجہد کا کوئی ثانی نہیں۔
سیاسی تبدیلی آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے ذریعے آنی چاہیے، زرداری
12:45 AM, 30 Nov, 2017