لاہور: نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بطور فلمساز نئی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ وہ نئی فلم 2017ءمیں بنائینگی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں اور ماضی میں بھی ان کی فلموں کو عوام نے پسند کیا۔ میں جلد معیاری فلمسازی کا آغاز کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ نئے نوجوان باصلاحیت ہیں اور وہ جدید ٹیکنالوجی سے بخوبی آگاہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میری نئی فلموں کو بھی عوام پسند کرینگے۔
عتیقہ اوڈھو کا فلم بنانے کا اعلان
وہ نئی فلم 2017ءمیں بنائینگی
11:02 PM, 30 Nov, 2016