اوپیک کا 2008ء کے بعد سے پہلی مرتبہ تیل کی پیداوار کم کرنے کا اعلان

10:47 PM, 30 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ویانا: معدنی تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے ایک اہم اجلاس میں 2008ء کے بعد سے پہلی مرتبہ تیل کی پیداوار کم کرنے پر اتفاقِ رائے ہو گیا۔

اوپیک کے مطابق یہ اتفاقِ رائے ستمبر میں الجزائر میں طے پانے والے ایک سمجھوتے کے عین مطابق ہے۔ اوپیک کے رکن ملک الجزائر کی تجویز ہے کہ نئی پیداواری حد 33.6 ملین بیرل سے کم کر کے 32.5 ملین بیرل روزانہ کر دی جائے۔ اس اقدام کا مقصد تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے، جو ایک عرصے سے بہت نیچے جا چکی ہیں۔

اس سے پہلے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ تیل پیدا کرنے والے بڑے ملکوں سعودی عرب، ایران اور عراق کے درمیان شدید اختلافات کے باعث ویانا میں شاید کوئی اتفاقِ رائے سامنے نہ آ سکے۔

مزیدخبریں