یمنی فوج نے 36 ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں

10:35 PM, 30 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

صنعا: یمنی فوج نے حالیہ مہینوں کے دوران صوبے مآرب میں قریباً 36 ہزار بارودی سرنگیں تلف کردی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں یہ بارودی سرنگیں حوثی ملیشیا اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار فوجیوں نے بچھائی تھیں۔

یمنی فوج کے ملٹری انجنیئرنگ یونٹ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل شیخ زاید ثابت نے بتایا ہے کہ ان میں سے ہزاروں بارودی سرنگیں دوسری عالمی جنگ کے زمانے سے تعلق رکھتی تھیں۔اس کے علاوہ مقامی ، روسی اور ایرانی ساختہ بارودی سرنگیں تباہ کی گئی ہیں۔

یمنی انسانی حقوق کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے مآرب میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 47 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق تعز میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں