چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمد حیات اور آرمی چیف سے حسین نواز کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں،آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمد حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حسین نوازکی ملاقات بارے رپورٹوں میں کوئی صداقت نہیں،آئی ایس پی آر یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، آئی ایس پی آر

10:16 PM, 30 Nov, 2016

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمد حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حسین نوازکی ملاقات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والی اس خبر کی مکمل تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی حسین نوازسے ملاقات ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔

مزیدخبریں