چینی کھانے کی بجائے جسم کے اس حصے پر لگائیں، ایسی تبدیلی آئے گی کہ چند دنوں میں ہی دنیا بدل جائے گی

: کم عمر نظرآنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ عموماً خواتین میں یہ خواہش بدرجہ اتم پائی جاتی ہے جس کے لیے وہ مہنگی اینٹی ایجنگ ادویات، کریمیں اور لوشن وغیرہ استعمال کرتی ہیں

09:37 PM, 30 Nov, 2016

لندن: کم عمر نظرآنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ عموماً خواتین میں یہ خواہش بدرجہ اتم پائی جاتی ہے جس کے لیے وہ مہنگی اینٹی ایجنگ ادویات، کریمیں اور لوشن وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔ اب ماہرین نے ایک ایسی چیز بتا دی ہے جس کے استعمال سے انتہائی سستے داموں کم عمر نظرآنے کی خواہش پوری کی جا سکتی ہے، یہ چیز ہے ”چینی“۔ مگر ذہن میں رکھیے، اسے کھانا نہیں بلکہ چہرے پر لگانا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”چینی کم عمر نظر آنے اور تروتازہ جلد کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس میں اینٹی ایجنگ کی حیران کن خصوصیات پائی جاتی ہے۔ اسے اپنی جلد پر لگا کر آپ ادویات سے بھی زیادہ بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔“

ماہرین کا کہنا تھا کہ ”چینی کھانے سے انسان زیادہ عمر کا نظر آتا ہے لیکن اسے جلد پر لگانے سے کم عمر۔ چینی کھانے سے انسانی جسم میں گلیکیشن (Glycation)نامی قدرتی نظام تیز ہو جاتا ہے جو ان اجزاءکی نشوونما کا باعث بنتا ہے جو کولیجن (Collagen)اور ایلیسٹن (Elastin)جیسے پروٹینز کو تباہ کرتے ہیں۔ یہ پروٹینز نوجوان جلد کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس جب ہم چینی جلد کے اوپر لگاتے ہیں تو یہ ہماری جلد کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس میں قدرتی مرطوب عناصر پائے جاتے ہیںجو ہمارے خلیوں کے اندر موجود نمی کو خشک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔“ اسے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ چینی کو بلینڈر یا کافی گرائنڈر میں پیس کر پاﺅڈر بنا لیں۔ اس میں حسب ضرورت زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد شامل کرکے بطور ماسک جلد پر لگا لیں۔

مزیدخبریں