ٹیم نے برا کھیل پیش کیا، کوئی بہانہ نہیں بناؤں گا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ ہم براکھیلے ہار پر بہانا نہیں بناوں گ۔ وکٹس کو لنچ تک روکنا چاہتے تھے بیٹسمین آہستہ کھیلتے رہے،ذمہ داری قبول کرتا ہوں

09:18 PM, 30 Nov, 2016

لاہور:  پاکستان کرکٹ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ ہم براکھیلے ہار پر بہانا نہیں بناوں گ۔ وکٹس کو لنچ تک روکنا چاہتے تھے بیٹسمین آہستہ کھیلتے رہے،ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ جب سے ٹیم میں آیا ہوں سلواوور ریٹ پر شور مچا رہا ہوں۔ بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ حالات میں ایڈجسٹ نہ کرنا ہے۔

پاکستانی ٹیم کا نیوزی لینڈ میں2-0 کا نتیجہ مایوس کن تھا۔ نیوزی لینڈ میں شکست کے بعد آسٹریلیا کا دورہ اور بھی مشکل ہوگیا۔ آسٹریلیا سے شکست ہوئی تو مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز کا آوٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ہم وکٹون کو لنچ تک روکنا چاہتے تھے پر بلے باز آہستہ کھیلتے رہے۔ہماری پرفارمنس اچھی نہیں تھی میں بہانا نہیں بناؤں گا۔

مزیدخبریں