دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرپشاور،شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے

07:50 PM, 30 Nov, 2016

لاہور : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرپشاور،شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فارمیشن کا پہلا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اب تک حاصل کامیابیوں سے آگے پیش رفت جاری رہے گی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےمزید  کہا ہے کہ اندرونی،بیرونی خطرات سے پاکستان کادفاع،سلامتی اولین مقصد رہے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں منطقی انجام تک توجہ رکھی جائے گی ،جنگ جاری رہے گی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،کسی دہشت گرد کو واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،اب تک حاصل کامیابیوں سے آگے پیشرفت جاری رہے گی-

مزیدخبریں