سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ،میر واعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے آئندہ ہفتے کے لیے نیا احتجاجی کیلنڈر جاری کردیا ہے۔ احتجاجی کیلنڈ رمیں 2 سے 8دسمبر کے لیے احتجاجی پروگرام جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 2دسمبر جمعہ کوتما م تحصیل ہیڈکوارٹر وں کی طر ف آزادی مارچ ہوگا۔
نظربند کشمیریوں کے ساتھ قابض انتظامیہ کے انتقامی رویے کو اجاگر کیا جائے گااور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔3اور4دسمبر کو ہڑتال میں چھوٹ دی گئی ہے اور تمام کاروباری و تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔5دسمبر کو جموں وکشمیر کے تمام علاقوں سے لالچوک سرینگر کی طرف آزادی مارچ ہوگا۔ 6دسمبر کو خواتین اسمبلی ہو گی۔
7دسمبر کوکپوارہ سے قاضی آباد، بارہمولہ سے پیرن پلن، بانڈی پورہ سے اجس، بڈگام سے وترہ ہال ، گاندربل سے تلہ مولہ، سرینگر سے نوگام، پلوامہ سے مورن، شوپیان سے وچی، کلگام سے دمحال ہانجی پورہ اور اسلام آباد سے چھتر گل تک مارچ ہوگاجبکہ اس دن نماز ظہر کے بعد آزادی کے حق میں اجتماعات بھی ہونگے۔
8دسمبر کو دن گیارہ سے چار بجے تک علاقائی سطح پر مختلف گاں ملکر ایک روزہ آزادی کنونشن منعقد کریں گے۔3اور4دسمبر کے بغیر تمام دنوں کو ہڑتال جاری رہے گی جبکہ 7اور8دسمبر کو بھی چار بجے کے بعد ہڑتال میں چھوٹ ہوگی.