تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار ساتویں کلاس کے طالب علم کو کچل کر ہلاک کردیا

تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار ساتویں کلاس کے طالب علم کو کچل کر ہلاک کردیا

06:01 PM, 30 Nov, 2016

احمدیار: تیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار ساتویں کلاس کے طالب علم کو کچل کر ہلاک کردیا تفصیل کے مطابق گلشن اقبال کالونی کے رہائشی وسعودی عرب میں ملازم محمد آصف کا بیٹاساتویں کلاس کا طالب علم ازان آصف موٹرسائیکل پر سوار سکول جارہاتھا کہ قبولہ روڑ پر65/EB پلی کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو اوورٹیک کرتے ہوئے کچل کر شدید زخمی کردیا ازان آصف کوفوری طور پر طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا نامعلوم ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے

 

مزیدخبریں