مشیل کبھی صدارتی انتخاب نہیں لڑیں گی، اوباما

03:52 PM, 30 Nov, 2016

واشنگٹن :امریکی خاتون اول مشیل اوباما کبھی بھی صدارت کا مقابلہ نہیں لڑیں گی ،صدر اوباما نے دنیا بھر میں پھیلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ایک انٹرویو میں امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ مشیل اوباما کبھی بھی صدارتی مقابلے میں شریک نہیں ہوں گی،جو لوگ مشیل اوباما کو ڈیموکریٹک امریکی صدارتی امیدوار دیکھنا چاہتے ہیں ان کو اپنی خواہشوں کو روکنا ہوگا۔
اوباما نے اپنی اہلیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ٹیلنٹڈ خاتون ہیں۔واضح رہے کہ مشیل اوباما خواتین سے متعلق برتاو پر نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کو بھی کئی موقعوں پر تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔انہیں پہلی سیاہ فام خاتون اول ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

مزیدخبریں