رملہ :فلسطینی صدر محمود عباس اگلے پانچ برسوں کے لیے حکمران جماعت فتح کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔فتح کے ترجمان نے بتایا کہ محمود عباس کا انتخاب باہمی رضامندی سے پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ترجمان کے مطابق 2009 کے بعد فتح پارٹی کا یہ پہلا سالانہ اجلاس تھا۔
اس موقع پر 81سالہ محمود عباس نے خطاب بھی کیا۔واضح رہے کہ فلسطینی علاقے رملہ کا انتظام فتح کے پاس ہے۔