شریف خاندان کے بیانات میں تضاد، پاناما کیس ختم ہوگیا: عمران خان

03:16 PM, 30 Nov, 2016

اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے حساب سے پاناما  کیس آج ختم ہو گیا۔  شریف خاندان کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے عمران خان نے کہا کہ رقم کسی طرح باہر  گئی اس بات کا عدالت میں کوئی ثبوت نہیں۔ وزیراعظم نے ایوان میں کہا تھا کہ تمام ٹرانزیکشن کی تفصیلات موجود ہیں۔

شریف خاندان نے  سات ماہ تک کہانیاں بدلیں ۔ آج یہ نئی چیزٹرسٹ ڈیڈ لے آئے ہیں۔ ان کی منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں