کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سیاست میں ادب اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ ن لیگ کا بدزبان وزیر سیاسی اختلاف کو تصادم کی طرف لے جا رہا ہے۔
عابد شیر کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں۔ ایسی زبان کے بعد کسی مفاہمت اور مصالحت کی گنجائش نہیں رہے گی۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ ایسی زبان اور لہجے کو نہ روکا گیا تو حالات کے ذمے دار وزیراعظم ہونگے۔ ن لیگ کا بدزبان وزیرسیاسی اختلاف کو تصادم کی طرف لے جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے وزیر مملکت عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ ایان کس کے پیسے لے کر جارہی تھیں جب احتساب ہوا تو بلاول بھٹوزرداری کے والد کی بھی پکڑ ہوگی۔
عابد شیرعلی نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کا قلع قمع کرنے کا وقت آگیا، شیخ رشید جیسے بے پیندہ لوگوں کی سیاست ختم ہونے کاوقت آگیا جب کہ شیخ رشید کا لال حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نظیرشہید کا نام بھی پاناما پیپرزمیں ہے توان کا بینیفشری کون ہے، قوم بلاول سے حساب مانگے گی جب کہ احتساب ہوا توبلاول بھٹوکے والد کی بھی پکڑہوگی۔