سنگاپور :ریاضی اور سائنس کے پرائمری اور سکینڈری سطح پر ہونے والے بین الاقوامی امتحانوں میں سنگاپور 57 ممالک میں سرِفہرست ہے۔شمالی آئرلینڈ کے طلبا چھٹے نمبر پر ہیں جو کہ یورپی ممالک میں پہلی پوزیشن بنتی ہے۔لیکن برطانیہ کی پوزیشن چار سال پہلے کی سطح پر جوں کی توں برقرار ہے۔
بین الاقوامی فہرست میں مشرقی ایشیا کے ممالک جیسا کہ جنوبی کوریا اور جاپان سرِ فہرست ہیں۔خیال رہے کہ دنیا کے 57 ممالک میں نو سے دس اور 13 سے 14 سال کی عمر کے چھ لاکھ سے زیادہ بچوں سے لیے جانے والے ٹیسٹ کی بنیاد پر ٹرینڈ اِن انٹرنیشنل میتھمیٹکس اینڈ سائینس سٹڈی ( ٹی آئی ایم ایس ایس) ہر چار سال بعد شائع ہوتا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلے کا مرکز برطانیہ کا سکول سسٹم ہوتا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کے نتائج میں حیران کن بات یہ ہے کہ برطانوی نتائج میں سنہ 2011 سے سنہ 2015 کے دوران کتنی کم تبدیلی آئی ہے۔بِن ڈربن جو کہ نیشنل فاونڈیشن فار ایجوکیشنل ریسرچ سے وابستہ ہیں کا کہنا ہے کہ سنہ 2011 سے 2015 کے دورا ن سکول کے نتظیمی ڈھانچے، استاتذہ کی تربیت اور امتحانی طریقہ کار میں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔
سکینڈری سسٹم میں سنگا پور پہلے، جنوبی کوریا دوسرے اور تائیوان تیسرے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں امریکہ کا نمبر دسواں ہے جبکہ برطانیہ 11ویں نمبر پر ہے۔فہرست میں پرائمری لیول میں انگلینڈ ریاضی میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ نویں سے دسویں نمبر پر آگیا ہے ۔
۔
اسی پراجیکٹ سے وابستہ ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈرک ہیسٹڈت کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں ایسی کہانیاں بھی سننے کو ملتی ہیں کہ وہاں شاہراوٗں کو اس لیے بند کر دیا جاتا ہے تاکہ امتحان کے دوران طالب علم شور سے تنگ نہ ہوں۔
سنگا پور ،تعلیم کی عالمی درجہ بندی میں سر فہرست
01:53 PM, 30 Nov, 2016