عمران خان پر بننے والی فلم کو سنسر بورڈ پاس نہیں کرے گا: طلال چوہدری

12:52 PM, 30 Nov, 2016

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کیس کیلئے وکیل  کرنا تھا اداکار کرلیا جب ثبوت نہ ہوں تو پھر اداکاروں سے کام چلتا ہے۔

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت میں وفقہ کے دوران عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان ، نوازشریف پر فلم بنانے کا کہتے ہیں وہ فلم تو لوگ دیکھ لیں گے لیکن عمران خان پر فلم بنے تو دیکھنے کے قابل ہی نہ ہوگی۔

فلم کو سنسر بورڈ بھی اسے  پاس نہیں کرے گا۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ جب سے دسمبر آیا ہے  ہے لوگوں کو ٹھنڈ پڑ گئی ہے۔  دسمبر گزرے گا تو  مزید سکون ملے گا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ دھاندلی کیس میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے جیسا آئے گا۔

مزیدخبریں