انٹارٹیکا کے برفیلے پہاڑوں پر لہو گرما دینے والی آئس میراتھن ریس

12:50 PM, 30 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

انٹارٹیکا کے برفیلے پہاڑوں پر ہوئی لہو گرما دینے والی آئس میراتھن ریس کا سالانہ میراتھن کا ٹائٹل آئرلینڈ کے گیری تھورنٹن نے جیتا جبکہ خواتین ریس میں پولینڈ کی جوانے میڈراس فاتح رہیں ۔انٹارٹیکا کے یخ بستہ پہاڑوں پر ہونیوالی سالانہ آئس میراتھن ریس میں دنیا کے 17 ممالک سے 50 سخت جان ایتھلیٹس نے حصہ لیا ۔ اس میراتھن ریس میں رنرز کو ایک دوسرے کے خلاف مقابلے کے علاوہ شدید خراب موسم کو بھی مات دینا تھی ۔  میراتھن کے دوران وہاں کا موسم منفی بیس درجہ حرارت تھا ۔ ایتھلیٹس کے لیے 26 میل کے فاصلے پر مشتمل راستے کے درمیان چائے اور کافی کے سٹالز بھی رکھے گئے تھے۔ مینز کیٹگری میں آئرلینڈ کے Gary Thornton نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی اور ٹائٹل جیتا ،،،برطانیہ کے مائیکل دوسری ، جنوبی افریقہ کے گیون تیسری پوزیشن پر رہے۔ خواتین ریس میں پولینڈ کی Joanne Medras سرفہرست رہیں ۔

مزیدخبریں