انٹارٹیکا کے برفیلے پہاڑوں پر ہوئی لہو گرما دینے والی آئس میراتھن ریس کا سالانہ میراتھن کا ٹائٹل آئرلینڈ کے گیری تھورنٹن نے جیتا جبکہ خواتین ریس میں پولینڈ کی جوانے میڈراس فاتح رہیں ۔انٹارٹیکا کے یخ بستہ پہاڑوں پر ہونیوالی سالانہ آئس میراتھن ریس میں دنیا کے 17 ممالک سے 50 سخت جان ایتھلیٹس نے حصہ لیا ۔ اس میراتھن ریس میں رنرز کو ایک دوسرے کے خلاف مقابلے کے علاوہ شدید خراب موسم کو بھی مات دینا تھی ۔ میراتھن کے دوران وہاں کا موسم منفی بیس درجہ حرارت تھا ۔ ایتھلیٹس کے لیے 26 میل کے فاصلے پر مشتمل راستے کے درمیان چائے اور کافی کے سٹالز بھی رکھے گئے تھے۔ مینز کیٹگری میں آئرلینڈ کے Gary Thornton نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی اور ٹائٹل جیتا ،،،برطانیہ کے مائیکل دوسری ، جنوبی افریقہ کے گیون تیسری پوزیشن پر رہے۔ خواتین ریس میں پولینڈ کی Joanne Medras سرفہرست رہیں ۔