ڈیوس کپ ورلڈگروپ چیمپئن ارجنٹائن ٹینس ٹیم کی وطن واپسی

ڈیوس کپ ورلڈگروپ چیمپئن ارجنٹائن ٹینس ٹیم کی وطن واپسی

بیونس آئرس:ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کی پہلی بار بننے والی چیمپئن ارجنٹائن ٹینس ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ٹینس اسٹارز پر مشتمل ٹیم جب ائیرپورٹ پہنچی  تو کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے.ارجنٹائن کی ٹیم نے کروشیا کے خلاف تین دو سے کامیابی حاصل کر کے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ،،،ارجنٹائنی ٹیم اس سے قبل چار بار فائنل کھیلنے کے باوجود ٹائٹل سے محروم رہی تھی. وطن واپسی کے بعد ڈیوس کپ چیمپئنز نے بس میں بیٹھ کر شہر بھر کی پریڈ کی ،،،،اس دوران سڑکوں پر موجود مداح اپنے فیورٹ اسٹارز کو خوش آمدید کہتے رہے .

مصنف کے بارے میں