لندن :ڈاکٹروں کے مطابق سینے کی جلن کے لیئےاستعمال ہونے والی عام ادویات بالغان میں دل کا دورہ پڑنے کے خطرے کو 94 فیصد تک بڑھا سکتی ہیں۔ سینے کی جلن کی یہ عام ادویات گردوں میں مسائل پیدا کرنے اور ذہنی کیفیت پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں سینے کی جلن اور گیس کے مسائل میں استعمال کی جاتی ہیں۔
ڈینش ہارٹ فاؤنڈیشن، کوپن ہیگن نے یہ تحقیق ایسی ادویات استعمال کرنے والے تقریباً ڈھائی لاکھ افراد پر کی اور ان میں دورے کے خطرے کا جائزہ لیا۔ چھ سال کے عرصے کے دوران 9489 افراد کو پہلی بار دل کا دورہ پڑا۔ لیکن وہ افراد جنہوں نے ان ادویات کی کم ترین مقدار لی، ان میں یہ شرح کم رہی جکہ زیادہ خوراک لینے والوں میں 30 فیصد سے 94 فیصد زیادہ تک دل کا دورہ دیکھا گیا۔
یہ تحقیق ان ادویات کی دل کے امراض کے حوالے سے حفاظت پر سوال اٹھاتی ہے۔ سینے کی جلن کی ادویات کے سائیڈ افیکٹس میں سر درد، اسہال، قبض، قے، پیٹ میں درد اور چکر آنا شامل ہیں۔