پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص صفائی پرگھی کے ملوں پرچھاپوں کے خلاف کوکنگ آئل اور گھی والوں کی ہڑتال

12:17 PM, 30 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: صفائی کے ناقص انتظامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شان بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کو دو ہفتے کے لیے پروڈکشن سے روک دیا ہے۔ چھاپوں کے خلاف پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز نے بدھ سے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ملک بھر کی ایک سو بیس گھی ملوں نے بدھ سے ہڑتال پرجانے کا اعلان کردیا ہے۔غیر معیاری گھی اور تیل اب نہیں بکے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بلاتفریق کارروائی کرتے ہوئے شان بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کو پروڈکشن سے روک دیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفترکے باہراحتجاج بھی کیا گیا۔

اس سے قبل معائنہ ٹیم پہنچی تو کارخانے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔جہاں غیر معیاری اجزا سے گھی اور کوکنگ آئل تیار کیا جارہا تھا اور صفائی کے انتظامات بھی تسلی بخش نہیں تھے۔

مزیدخبریں