کولمبیا میں برازیل کا طیارہ گرنے کی وجوہات سامنے آگئیں

11:24 AM, 30 Nov, 2016

کولمبیاکے شہر میڈلیئن سے 50 کلو میٹردورپہاڑی علاقے میں برازیل کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایئر پورٹ سے 5 منٹ کی دوری پر طیارے میں ایندھن کی کمی کے باعث الیکٹریکل خرابی پیدا ہوئی جوطیارہ گرنے کی وجہ بنی طیارے کے بلیک باکس برآمد کر لیے گئے ہیں،جن سے تحقیقات میں مزید مدد ملے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ طیارے میں 77 مسافر سوار تھے ،جن میں 21 صحافی ، 9 عملے کے ارکان اور بقیہ فٹ بال کلب ٹیم کے ممبران تھے،تاہم 4 افراد فلائٹ پر چڑھے ہی نہیںجبکہ گزشتہ روز حادثے کے بعد حکام نے بتایا تھا کہ طیارے میں 81 افراد سوار تھے۔
71 مسافروں میں سے حادثے میں بچنے والوں کی تعدادپانچ بتائی جا رہی تھی لیکن ایک مسافر کچھ گھنٹوں کے بعد دم توڑ گیا

مزیدخبریں