بنگلہ دیش پریمیئر لیگ:احمد شہزادکی فٹی نے کومیلا ویکنگز کو بریسال بلز کے خلاف فتح دلادی

11:24 AM, 30 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں احمد شہزادکی برق رفتار ففٹی نے کومیلا ویکنگز کو بریسال بلز کے خلاف 8 وکٹ سے فتح دلادی۔بنگلہ دیش میں جاری کرکٹ لیگ کے میچ میں  143 رنز ہدف کے تعاقب میں امر القیس اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 93 رنزکی ٹھوس بنیاد فراہم کی لیکن کامیابی سے صرف 23ر نز کی دوری پر شہزاد احمدآؤٹ ہوگئے۔انھوں نے 56 گیندوں پر 61 رنز بنائےجس میں پانچ چوکے شامل تھے، امر القیس نے 46 رنز بنائےکومیلا کی ٹیم نے ایک اوور قبل 2 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا. اس سے پہلے بریسال نے 8 وکٹ پر 142 رنز بنائے، مشفق الرحیم29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نبیل صمد نے 3 اور راشد خان نے 2وکٹیں لیں۔

مزیدخبریں