کو ئٹہ میں بدا منی کے بڑھتے وا قعات،چھیپاایمبولینس نے سروس کاآغاز کر دیا

کو ئٹہ میں بدا منی کے بڑھتے وا قعات،چھیپاایمبولینس نے سروس کاآغاز کر دیا

کو ئٹہ :بدا منی کے بڑھتے وا قعات سے نمٹنے کے لئے دیگر رضاکار تنظیموں ساتھ چھیپا نے بھی سروسز کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس کے لئے کراچی کا تر بیت یا فتہ عملہ چھیپا ایمو لینسوں کے ساتھ کو ئٹہ بھیجا گیا ہے ۔کو ئٹہ میں رونماںہو نے وا لے حادثات و واقعات سے نمٹنے کے لئے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے رضاکار ہم وقت لوگوں کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں مگر گز شتہ چند سا لو ں سے کو ئٹہ کی بڑھتی آ بادی اورحادثات میں اضافے کے پیش نظر اب چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بھی کو ئٹہ میں اپنی رضا کارانہ خد مات کا آغاز کر دیا ہے ۔

 چھیپامیں رضا کارانہ طو ر پر کام کر نے وا لے محمد اقبال کا تعلق کراچی سے ہے ۔جو گزشتہ 12َٓ سا ل سے اس ادارے کے سا تھ منسلک ہیں ۔محمد اقبال نے بتا یا کہ اس نے ابتدائی طبی امداد کی تر بیت بھی حاصل کی ہے۔ 

چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے کو ئٹہ میں 10رضا کاروں پر مشتمل 5ایمو لینس بھیجی گئی ہیں ۔ جن میں تر بیت یافتہ عملہ ہر وقت مو جو د رہے گا ۔ان ایمو لینسوں میںکسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے طبی سہو لیات بھی مو جود ہیں ۔ ان ایمو لنسوں کی چابیاں میئر کو ئٹہ ڈا کٹر کلیم اللہ نے رضا کاروں کے حوا لے کیں ۔ اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں مناسب جگہ فراہم کی جا ئے گی ۔چھیپا کے رضا کاروں نے بتا یا کہ کو ئٹہ جلد ہی مز ید ایمولینسیں فراہم کی جا ئیں گی جبکہ یہاں چھیپا کی سر گرمیوں کے لئے مقامی عملے کو تیار بھی کیا جا ئے گا۔