چوہدری نثار برطانیہ کے 15 روزہ دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

10:40 AM, 30 Nov, 2016

اسلام آباد:  وزیر داخلہ چوہدری نثار برطانیہ میں 2 ہفتے قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ نیو نیوز کے مطابق چوہدری نثار پی آئی اے کی پرواز 786کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے ۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران برطانوی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

لندن میں قیام کے دوران انہوں نے اپنا مکمل چیک اپ کروایا۔ جس میں ان کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل آئی ہیں۔پاکستان روانگی سے قبل لندن ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے  وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ وہ پاکستان پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

 انہوں نے نئے آرمی چیف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مزید بہتر کام کریں گے۔

مزیدخبریں