پی پی کے 49 ویں یوم تاسیس کی تقریب 2 بجے شروع ہوگی، بلاول شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے

09:22 AM, 30 Nov, 2016

اسلام آباد: چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کے 49 ویں یوم تاسیس میں شرکت کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے ہیں ۔

بلاول بھٹو رات گئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 622 کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت جن میں قمر زمان کائرہ ،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ،ندیم افضل چن سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد جنہوں نے پارٹی جھنڈے آٹھا رکھے تھے وہاں پہنچی۔

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس میں شرکت کیلئے دبئی سے لاہور آئے ہیں اورلاہور میں آج سے اپنے ایک ہفتے کے قیام کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

یوم تاسیس کی تقریب آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگی جبکہ رات گئے میوزیکل نائٹ پر ختم ہوگی۔

مزیدخبریں