اسلام آباد: نیو نیوز کی 7 دن کے لیے بندش کے معاملے پر نیو نیوز کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔عدالت اپنا فیصلہ آج ہی سنائےگی۔ دوران سماعت نیو نیوز کے وکیل نے کہا کہ بغیر کسی نوٹس کے پابندی لگائی گئی اور ایک اینکر کے موقف کو پورے ادارے کا موقف قرار نہیں دیا جا سکتا ۔
واضح رہے کہ چیئرمین پیمرا نے عدالت کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگا کر نیو نیوز کا لائسنس 7 دن کے لیے معطل کرنے کا نادر شاہی حکم دیا تھا۔
جبکہ پروگرام میں ایسا کچھ نہیں کہا گیا جس عدالت کی توہین کا پہلو نکلتا ہو۔ نیو نیوز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے تھے، کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اور عدالتی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے۔