جے آئی ٹی نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تفتیش کی اجازت مانگ لی

09:35 PM, 30 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:جے آئی ٹی نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تفتیش کی اجازت مانگ لی۔9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت میں سماعت ہوئی، مقدمہ کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت مانگ لی۔

 عدالت نے سرگودھا جیل میں قید صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تفتیش کیلئے اجازت دے دی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی ممبران نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی مقدمہ کی تفتیش کے دوران کریم بھنڈر نامی ایک ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ حملے کی سازش میں ملوث ہیں۔

جے آئی ٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس سے متعلق ویڈیو کلپس بھی موجود ہیں اور اسی بنیاد پر ایف آئی اے اسلام آباد نے ایک لیٹر بھی لکھا ہے، جے آئی ٹی صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے سرگودھا جیل میں جا کر تفتیش کرنا چاہتی ہے۔

جس پر عدالت نے جے آئی ٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئےصنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے گوجرانوالہ کینٹ کے مقدمہ میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں