اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ غزہ اور رفح میں ہزاروں گھر مسمار کردیئے گئے ،8 ماہ بعد بھی اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب میں کہاکہ غزہ اور رفح میں ہزاروں گھر مسمار کردیئے گئے ،8 ماہ بعد بھی اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی۔
انہوں نےمزید کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت ابھی تک اسرائیل کو بدترین ظلم سے باز نہیں رکھ سکی،ستم ظریفی ہےکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کو پامال کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر عالم اسلام کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ سپین، ناروے، آئرلینڈ نے فلسطین کی آزاد حکومت کے قیام کی بھرپور تائید کی،اقدام اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل قراردادوں کے عین مطابق ہے۔
میں نے ناروے اور آئرلینڈ کے وزیر اعظم کو خود فون کر کے مبارکباد دی اور اپنی حکومت اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کیا کہ بالآخر انہوں نے نہتے فلسطینی عوام کی حمایت میں وہ اٹھ کھڑے ہوئے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھرپور آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے مجھ یقین واثق ہے کہ اب دوسرے ممالک کو بھی حوصلہ ملے گا اور وہ بھی ان تین یورپی ممالک کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملا کر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بھرپور آواز بھی اٹھائیں گے اور کاوشیں بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھاتا ہوں اور پاکستانی عوام کے دلوں کی امنگوں کی عکاسی کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان دونوں مظلوم عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے عالمی طاقتیں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔