ایکس اکاؤنٹ سے اداروں کیخلاف پراپیگنڈا، عمران خان کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

06:53 PM, 30 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر ونگ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔  فیصلہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب کی پروپیگنڈا ویڈیو اپلوڈ کرنے پر کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر 26 مئی کو ویڈیو ٹویٹ کی گئی ۔ بانی پی ٹی آئی  اڈیالہ جیل میں ہیں ان کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے استعمال ہوا۔

ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا. ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی.

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کہ ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا اُنکی اجازت سے کیا گیا۔  یہ بھی دیکھا جائے گاکہ  پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا  اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اُنکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  اگر ایسا انکی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لئے تحریری ایپلیکیشن دینا پڑے گی ۔ 

مزیدخبریں